پولیس کی کارروائیاں، 4 اشتہاری ملزمان گرفتار

پولیس کی کارروائیاں، 4 اشتہاری ملزمان گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن عبدالوہاب کی سربراہی میں اقبال ٹاؤن ڈویژن نے اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بجلی چوری اور امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا  تفصیلات کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن کی سربراہی میں اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی  انچارج انویسٹی گیشن پولیس شیر اکوٹ پولیس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی چوری کے مقدمے میں ملوث ایک سال سے مطلوب 2اشتہای ملزمان واجد علی اور خالد رفیق کو گرفتار کر لیا ہے اسی طرح انچارج انویسٹی گیشن پولیس ساندہ نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف معلومات کی مدد سے امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم صادق اور بجلی چوری کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم نوید کو گرفتار کیا  ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -