چوردکان سے 1کروڑ کے پرائز بانڈ، 40لاکھ نقدی لے گئے 

چوردکان سے 1کروڑ کے پرائز بانڈ، 40لاکھ نقدی لے گئے 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق تھانہ گوالمنڈی حدود میں واقعہ بیڈ فوم کی ایک دکان میں چوری کی واردات کے نتیجے میں نامعلوم چور دکان کی تجوری کے تالے کھول کر 1 کروڑ مالیت کے پرائزبانڈ اور 40لاکھ روپے کی نقدی چوری کر کے فرار ہوگئے چیئرمین فوم کے مالک کو چوری کی واردات کا اس وقت علم ہوا جب وہ اگلے روز دکان پر آیا تو تجوری کی چابیاں غائب تھی اور تجوری کھلی ہوئی تھی تھانہ گوالمنڈی پولیس نے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہڈیارہ کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو واجد گھر سے 4 لاکھ 90 ہزار ملکیت کا سامان لوٹ کر فرار ہو گئے فیصل ٹاون کے علا قہ میں مسلح ڈاکو عثمان کی فیملی کو یر غمال بنا کر3لاکھ 10ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات اور مو با ئل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔چوہنگ  کے علاقہ میں مسلح ڈاکونے ایوب کی فیملی کو یرغمال بنا کر3لاکھ 15ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے  پارک ویو سو سا ئٹی سے بکر وں کے بیو پا ری کے گھر سے نا معلو م چو ر 42لا کھ روپے اور دیگر سا ما ن لیکر فر ار ہو گئے.سمن آباد کے علا قہ میں ڈاکو حسین کی فیملی کو یرغمال بنا کر 2لاکھ40ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔نصیر آباد کے علاقہ میں ڈاکو مجید کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے 1لاکھ 50ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ ساندہ کے علاقہ میں ڈاکو فراز کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر1 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون،شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں ڈاکو شہزاد سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 45ہزار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ ڈیفنس  اور شیراکوٹ سیگاڑیاں اور ٹبی سٹی پرانی انارکلی اور مغلپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔

مزید :

علاقائی -