بیٹے کے اغواء کا ڈرامہ رچانے والا باپ گرفتار

    بیٹے کے اغواء کا ڈرامہ رچانے والا باپ گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کی سربراہی میں ہنجر وال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ بچے منصور کے اغواء کا ڈرامہ رچانے والے سگا والد کو گرفتار کر لیا   ایس پی صدر انویسٹی گیشن کے مطابق 13سالہ   منصور کے اغواء میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او سبزاہ زار کی زیر نگرانی سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں  انچارج انویسٹی گیشن ہنجروال سید قمر عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف معلومات سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بچے کو تلاش کیا  ایس پی صدر انویسٹی گیشن کے مطابق 13سالہ بچے منصور کو اغواء کرنیوالا اس کا باپ ہی اغواء کار نکلا سعید احمد نے قریبی رشتہ داروں کو پھنسانے کیلئے بچے کے اغواء کا ڈرامہ رچایاتھا۔ ملزم سعید احمدکی بڑی بیٹی نے مرضی سے اپنی ممانی کے بھائی سے لو میرج کر لی تھی جس کا اِسے رنج تھا سعید احمدنے بدلہ لینے اور پیسے ہتھیانے کے لیے اغواء کے مقدمے میں 7قریبی رشتہ داروں کو نامزد کروایا تھا  معصوم بچے منصورنے بازیابی کے بعد انکشاف کیا کہ اس کا باپ خود اسے پاکپتن اپنے پیروں کے پاس چھوڑکر آیا تھا ایس ایس انو یسٹی گیشن لاہور نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر پو لیس ٹیمزکو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -