شہری کو قتل کرنیوالا اشتہاری ملزم عدنا ن عرف دانی گرفتار 

  شہری کو قتل کرنیوالا اشتہاری ملزم عدنا ن عرف دانی گرفتار 

  

لا ہو ر (کرائم رپو رٹر)ایس پی سٹی انویسٹی گیشن توحید الرحمن میمن کی سربراہی میں شادباغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتہ نہ دینے پر45سالہ شہری توقیر کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے اشتہاری ملزم عدنا ن عرف دانی کوگرفتار کر لیا انچارج انویسٹی گیشن شاد باغ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  اشتہاری ملزم عدنان عرف دانی کو گرفتار کرکے ملزم کی  نشاندہی پر آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا ہے۔ایس پی سٹی کا مزید کہنا ہے کہ مقتول توقیر نے اپنی بیٹی کارشتہ دینے سے انکار کیا تھا جس کا اشتہاری ملزم عدنان کو رنج تھا۔ملزم عدنان عرف دانی نے3ماہ قبل مقتول توقیر کو گھر کی دہلیز پر اندھا دھند فائرنگ سے شدید زخمی کرکے فرار ہوگیا تھاجس کی وجہ سے مقتول توقیر 17روز ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  جاں بحق ہو گیا تھا ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور نے مطلوب اشتہار ی ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -