چنیوٹ: بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کی کوشش کرنیوالے ملزمان گرفتار

چنیوٹ: بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کی کوشش کرنیوالے ملزمان گرفتار

  

چنیوٹ(نمائندہ پاکستان)بیوہ خاتون کے گھر پر دھاوا بول کر اسے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر پر مبینہ ناجائز قبضہ کرنے والے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکر لیا تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے علاقہ محلہ جھرکن میں ملزمان غلام علی،کاشف،رمضان وغیرہ نے بیوہ خاتون رضیہ بی بی کے گھر پر دھاوا بول کر اسے گھر سے نکالنے اور ناجائز قبضہ کرنے کی مبینہ کوشش کی جس پر متاثرہ خاتون کی درخواست اور مدعیت میں تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کو گرفتارکر کے تحقیقات شروع کردی ہیں متاثرہ خاتون رضیہ بی بی اور اہل علاقہ نے بروقت انصاف کی فراہمی پر ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ ایس ایچ او تھانہ سٹی ملک اسد عباس اور دیگر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -