دینہ: کار اور ٹرک میں تصادم سے آگ بھڑک اٹھی،کار جل کر خاکستر، 2افراد زخمی

دینہ: کار اور ٹرک میں تصادم سے آگ بھڑک اٹھی،کار جل کر خاکستر، 2افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دینہ(تحصیل رپورٹر) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر حادثہ پیش آیا جس میں کار اور ٹرک میں تصادم کے دوران کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا کار میں سوار 2افراد نے چھلانگ لگا کر اپنی جانیں بچائی،آگ اتنی شدید تھی کہ کار مکمل طور پر جل گئی،کار میں سوار 2افراد مہمونہ پروین ولد تنویر ساکن گوجر خان اور زوہیب ولد محمد خان ساکن مفتیاں دینہ زخمی ہوئے۔
،ریسکیو 1122نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔

مزید :

علاقائی -