بصیر پور،مہمان خاتون نے نشہ آور جوس پلا کر قیمتی سامان لوٹ لیا

بصیر پور،مہمان خاتون نے نشہ آور جوس پلا کر قیمتی سامان لوٹ لیا

  

بصیرپور(نامہ نگار)نواحی موضع نویدکوٹ میں مہمان خاتون نے نشہ آوردودھ سوڈاپلاکرایک ہی خاندان کے پانچ افرادکو بے ہوش کرنے کے بعدقیمتی سامان کاصفایاکردیا۔پولیس کے مطابق فرزانہ عامرنامی عورت خودکو گول چکررائے ونڈلا ہورکارہائشی ظاہرکرکے نویدکوٹ میں بیوہ خاتون زہراں بی بی کے گھرمہمان ٹھہری۔رات کو میزبانوں نے کھانے کے ساتھ دودھ سوڈابنایاجس میں فرزانہ نے کوئی نشہ آور شے ملادی۔دودھ سوڈاپیتے ہی زہراں،اسکا16سالہ بیٹا عبدالغفار، بہنیں اللہ معافی وفوزیہ اور سواماہ کی بھانجی انعام فاطمہ بے ہوش ہوگئیں۔

 جسکے بعدرات کو ہی فرزانہ قیمتی سامان سمیٹ کرفرارہوگئی۔صبح متاثرین کا رشتہ دارانکے گھرآیاتو اس نے پولیس اورریسکیواہلکاروں کو اطلاع دی جس پرریسکیوٹیم نے پہنچ کر متاثرین کو رورل ہیلتھ سنٹربٹک منتقل کردیا۔بصیرپورپولیس مصروف تفتیش ہے۔(تصویرای میل کی گئی ہے)

مزید :

علاقائی -