آئی جی کاپولیس ملازمین کی تنخواہوں کے حصول کیلئے پرچی سسٹم کے خاتمے کا اعلان 

  آئی جی کاپولیس ملازمین کی تنخواہوں کے حصول کیلئے پرچی سسٹم کے خاتمے کا ...

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی نے صوبے بھر کے پولیس افسران اور ملازمین کی تنخواہوں کے حصول کے لئے پرچی سسٹم کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے پنجاب بھر کے پولیس افسران اور ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ رواں ماہ کے اختتام تک اپنی اپنی پے سلپیں فنانشنل مینجمنٹ سسٹم پر اپ لوڈ کردیں وگرنہ اگلے ماہ ان کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ آئی جی پولیس پنجاب نے اس حوالے سے صوبے بھر کے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلے ارسال کردئیے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس کی دو لاکھ نفری میں سے اب تک صرف 20 ہزار افسران اور اہلکاروں میں اپنی پے سلپیں سسٹم پر اپ لوڈ کر رکھی ہیں جبکہ دوسری طرف محکمہ خزانہ پنجاب نے پولیس افسران اور ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے 33 ارب روپے کی رقم بھی جاری کردی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -