ہارون آباد: مسافر بس کی مزدا ڈالے کو ٹکر، ڈرائیور شدید زخمی

ہارون آباد: مسافر بس کی مزدا ڈالے کو ٹکر، ڈرائیور شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہارون آباد(نامہ نگار)ہارون آباد، مسافر بس نے سبزی سے بھرے مزدا ڈالے کو ٹکر مار دی، ڈالہ اُلٹنے سے ڈرائیور شدید زخمی، ریسکیو ٹیم نے موقع پر زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد فورٹ عباس روڈ (المعروف خونی روڈ) پر نواحی گاؤں 69فورآر سٹاپ کے قریب فیصل آباد جانے والی بس نے مخالف سمت سے آنے والے سبزی سے بھرے مزدا ڈالے کو ٹکر ماردی جس کی وجہ سے مزدا ڈالہ اُلٹ گیا اور ڈرائیور ریاض ولد نذیر احمد شدید زخمی ہوگیا، اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -