ڈاکوؤں کی لوٹ مار‘ فائرنگ‘ شہری ہارٹ اٹیک سے جاں بحق 

 ڈاکوؤں کی لوٹ مار‘ فائرنگ‘ شہری ہارٹ اٹیک سے جاں بحق 

  

ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں مسلح ڈاکو شہری کے گھر گھس گئے،نقدی و طلائی زیورات چھین کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے تو ایک شخص جاں (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

بحق ہوگیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ شب بستی جام پور کے رہائشی عطاء محمد کے گھر پانچ سے چھ مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر لوٹ مار شروع کردی،اس دوران گھر سے 30 ہزار نقدی سمیت پانچ تولہ طلائی زیورات اٹھاکر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،فائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا اور عطاء  محمد جو دل کا مریض تھا۔ فائرنگ ہونے کی وجہ سے خوف پیدا ہوا۔اور وہ ہاٹ اٹیک سے جاں بحق ہوگیا،واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ کی ناکہ بندی کی۔ مقامی پولیس نے متاثرہ عطاء  محمد کی نعش ضروری کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اہل خانہ کے حوالے کردی ہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -