کبیروالا سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘ 3 افراد جاں بحق 

  کبیروالا سمیت مختلف شہروں میں حادثے‘ 3 افراد جاں بحق 

  

کبیروالا + بٹہ کوٹ +رحیم یار خان + خانیوال + چوک سرور شہید (نامہ نگار‘ نمائندگان پاکستان) پرانا الاری اڈا کے قریب بے قابو تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

روند ڈالا،معصوم بچے سمیت 2افراد جان بحق ہوگئے‘ تفصیل کے مطابق پٹرول سے بھرا ہوا آئل ٹینکر نمبریSWN093کبیروالا شہر سے ککڑہٹہ میں واقع پٹرول پمپ کے لئے سپلائی دینے جارہا تھا کہ کبیروالا شہر میں پرانا لاری اڈا کے قریب تجاوزات کی بھرمار ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کا پاؤں بریک کی بجائے ایکسیلٹر پر ہونے سے آئل ٹینکر تیزرفتار ہوکر بے قابو ہوگیا اور سامنے کھڑے ہوئے موٹر سائیکل پر جاچڑھا،جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 35/40سالہ محمد وسیم ولد محمد راشد علوی سکنہ 5کسی کبیروالا،8/9سالہ معصوم بچہ حمزہ ولد محمد حنیف شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ان کے ہمراہ خاتون کوثر بی بی شدید زخمی ہوگئی،جو حادثے میں جان بحق ہونیوالے معصوم بچے کی والدہ ہیں۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی کبیروالا کے ایس ایچ اوافتخار احمد لڑکافوراً موقع پر پہنچ گئے۔جان بحق ہونیوالوں کی نعشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبیروالا پہنچایا اور آئل ٹینکر کو قبضہ میں لیتے ہوئے اس کے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا۔دستیاب ذرائع کے مطابق خاتون کوثر بی بی اپنے بیٹے کے ساتھ واپس اپنے گھر چاہ عطرے والاجانے کیلئے پانچ کسی کبیروالا کے رہائشی محمد وسیم علوی سے لفٹ لی ہوئی تھی،محمد وسیم علوی ایس ای میپکو خانیوال میں نائب قاصد تھا۔عوامی حلقوں کے مطابق پرانا لاری اڈا کبیروالا کے قریب تجاوزات کی بھرمار ہونے اور ٹریفک پولیس سرکل کبیروالا کاڈیوٹی فرائض کی انجام دہی کی بجائے شہر کے مختلف علاقوں میں ناکے لگاکے لوٹ مارمیں مصروف رہنے کے باعث چوک سردار پور اور پرانا لاری اڈا پر حادثات ہونا معمول بن چکا ہے۔  نامعلوم گاڑی نے سڑک کراس کرنیوالے 60 سالہ معمر شخص کو کچل ڈالا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا، چند روز قبل صادق آباد کا رہائشی ساٹھ سالہ معمر رانجھا سڑک کراس کررہا تھا کہ اسی دوران گزرنے والی نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے کچل ڈالا جسے شدید زخمی ہوجانے پر طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ساٹھ سالہ رانجھا دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے نعش کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاء  کے حوالے کردی ہے۔تیز رفتار بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجہ میں 10 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو 1122 نے 5 افراد کو ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 5 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نزد کھوکھر آباد بس اور ٹرالر میں تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوگیا جس کے نتیجہ میں 10 افراد اسد، محمد اختر، عبدالماجد، عابد علی، ثاقب، نصرت، محمد شاہد، رضیہ بی بی،محبوب،محمد اسلم شدید زخمی ہوئے ریسکیو 1122 نے 5 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی جبکہ 5  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔بس صاوق آباد سے فیصل آباد جارہی تھی۔ تیز رفتار جیپ ٹائر پھٹنے سے قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی جس میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے جیپ میانوالی سے دری پیر جارہی تھی زخمیوں کو ریسکیو 1122اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید پہنچایا ہے گزشتہ روز میانوالی سے دری پیر جانیوالی تیز رفتار جیپ نمبریV.H.E 265/چوک سرور شہید کے نواحی اڈا محمد والا کے نزدیک ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہوکر قلابازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی حادثہ کے نتیجے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں میں محمد اقبال،بشیر،عنایت،مظہر اور سعود شامل ہیں جن کا تعلق علی پور چٹھ شیخوپورہ سے ہے زخمیوں کو ریسکیو 1122اور پٹرولنگ پولیس ریاض آباد کے اہلکاروں نے T.H.Qہسپتال چوک سرور شہید پہنچایا ہے۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -