بہاولپور: ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹی  کرپشن کیخلاف سرکاری ملازمین  کا احتجاج‘ کام بند کرنے کی دھمکی

   بہاولپور: ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل اینٹی  کرپشن کیخلاف سرکاری ملازمین  کا ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ انجینئرز سمیت آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور آل پاکستان (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

پی ڈبلیو ڈی ورکرز یونین کا انٹی کرپشن کے خلاف احتجاجی جلسہ محکمہ بلڈنگز میں منعقد ہوا جس میں مختلف محکموں کے سب انجینئرزاور دیگر ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن آف ایسوسی ایٹ انجینئرز پاکستان کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری محمد علی نے کہا کہ ملازمین اپنی عزت نفس کے حوالے کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے انٹی کرپشن بہاولپور میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل نعمان اشرف نے جس طرح محکمہ بلڈنگز کے ایس ڈی او اور سب انجینئرز کو گالیاں دی اور انتہائی نازیبا زبان استعمال کی ہے اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اگر ڈپٹی ڈائریکٹر کو فوری طور پر واپس اس کے محکمہ میں نہ بھیجا گیا تو پورے پنجاب کے سب انجینئرز ہر قسم کا ترقیاتی کام بند کر دیں گے انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان اشرف خود اپنے خلاف درج کیسسز کی انکوئریاں کر رہا ہے حالانکہ ایسے آفیسران انٹی کرپشن میں تعینات نہیں ہو سکتے جن کے خلاد خود انکوئریاں انٹی کرپشن میں زیر سماعت ہوں۔صدر جنوبی پنجاب اعجاز ارشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار جو کہ کرپشن کے خاتمہ کا نعرہ لیکر حکومت میں آئی آج اسی حکومت میں کرپشن کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں انہوں نے کہا کہ ایک بنجر صحرا میں ویٹرنری یونیورسٹی جیسی سٹیٹ آف آرٹ عمارت تعمیر کی ایسے انجینئرز کو بجائے انعام دینے کی بجائے رشوت نہ دینے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نعمان اشرف نے انٹی کرپشن میں ایف آئی آر درج کرنا انیہائی شرمناک فعل ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں اور اگر اس کو انٹی کرپشن سے نہ ہٹایا گیا تو تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔ احتجاجی جلسہ سے ارشاد بلوچ سینئر نائب صدر اپیکا پنجاب،نائب صدر ملتان سرکل مرغوب الیہ بابر،سید مسرور حسین شاہ،صدر بہاولپور سہیل اشرف،صدر سیوا بہاول پور شفیق احمد،سید حامد بخاری،عامر جاوید،افضل محمود و دیگر نے خطاب کیا۔

دھمکی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -