مالی مشکلات‘ فنڈز کی کمی‘ میر والا  میں گرلز بوائز ایلیمنٹری سکولز بند

  مالی مشکلات‘ فنڈز کی کمی‘ میر والا  میں گرلز بوائز ایلیمنٹری سکولز بند

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار) تحصیل جتوئی کے علاقہ میروالا میں مالی مشکلات اور فنڈز کی کمی کے باعث مختیار مائی کے نام سے (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

چلنے والے گرلز اور بوائز ایلیمنٹری سکولز بند ہوگئے، کورونا کی تعطیلات کے بعد سکولز محکمہ تعلیم مظفرگڑھ نے کھولے ہی نہیں، مختیار مائی نے اپنے سکولز محکمہ تعلیم کو فنڈز نہ ہونے کی بنا پر وقف کردئیے تھے، محکمہ تعلیم مظفرگڑھ نے ان زنانہ اور مردانہ سکولز پر کوئی توجہ نہ دی اور 6 ماہ گزرنے کے باوجود عملہ تعینات نہ ہونے کے باعث سکولز بند پڑے ہیں، جبکہ مختیار مائی سکولز بند ہونے سے علاقہ کے سینکڑوں بچے اور بچیاں تعلیم کے بنیادی حق سے محروم ہو گئے ہیں، والدین اور طلبہ نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر تعلیم مراد راس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

بند

مزید :

ملتان صفحہ آخر -