ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان‘ نقدی غائب

   ملتان: چوری‘ ڈکیتی کی متعدد وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان‘ نقدی غائب

  

ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی وقیمتی سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مخدوم رشید (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

کے علاقے 19کسی کے قریب محمد عدیل سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے بیس فٹی عبدالقدیر سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی10ہزار سمیت موبائل لیگئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ککر سٹاف محمد معظم سے تین ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی 40ہزار چھین کر لیگئے،تھانہ گلگشت کے علاقے شاداب کالونی محمد امین سے دو نقاب پوش ڈاکو  اسلحہ کے زور پرنقدی31ہزار لیگئے،تھانہ مظفر آباد کے علاقے سلطان پور ہمڑ محمد عارف کے گھر دو مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی و سونا مالیت1لاکھ 15ہزار لیگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے ہارون مصطفی کے گھر چار نامعلوم افراد نے گھس کر چالیس تولہ طلائی زیورات سمیت نقدی ودیگر سامان لیگئے، تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے پرانی گنا منڈی محمد کامل مصطفی سے دو نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے چوک شہیداں محمد کامران سے دو ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی20ہزار لیگئے، تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے بستی گہنہ اللہ دتہ سے تین افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل و نقدی چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ جلیل آباد کے علاقے جلیل آباد کالونی محبوب الرحمن کیگھر سے ملزم یاسر وغیرہ نقدی و سونا مالیت 25لاکھ، تھانہ مظفر آباد کے علاقے بہاولپور سکھا امام بخش کی دوکان سے کریانہ سامان مالیت 3لاکھ 50ہزار، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے یعقوب ٹاون محمد عثمان، تھانہ گلگشت کے علاقے سبزہ زار عبدالمجید، عبداللہ کی موٹرسائیکلیں، اورنگزیب کیگھر سے نقدی75ہزار سمیت زیورات ودیگر سامان، تھانہ بی زید کے علاقے نعیم الحسن ودیگر افراد کے آٹھ موبائل، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے طاہر محمود کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے امیر مائی کیگھر سے نقدی وگھریلوں سامان مالیت1لاکھ 75ہزار چوری ہوگئے۔

نقصان / چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -