رحیم یار خان: چوریاں‘ ڈاکے‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس غائب 

  رحیم یار خان: چوریاں‘ ڈاکے‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان‘ پولیس غائب 

  

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) چوری کی 5 وارداتوں میں ملزمان نقدی موبائل فون موٹر سائیکل اور یو پی ایس چرا کر فرار ہوگئے ہیں‘ تفصیل کے مطابق چوری کی پہلی واردات (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

فرید آباد کے رہائشی محمد حسین کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 1 لاکھ 10 ہزار روپے کی نقدی چرا لی دوسری واردات بس اسٹیند کے رہائشی محمد اکرم کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 9 ہزار 700 روپے کی نقدی اور چاندی چرا لی تیسری واردات موضع چوہدری کے رہائشی رضوان احمد کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 30 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چرا لیا چوتھی واردات موضع موہل کے رہائشی محمد ادریس کے ساتھ پیش آئی جہاں نامعلوم ملزمان نے 60 ہزار روپے مالیت کا موٹر سائیکل چرا لیا جبکہ پانچویں واردات طلبانی کی رہائشی سعدیہ حلیمہ کے ساتھ پیش آئی جہاں 4 ملزمان محمد عارف وغیرہ نے 45 ہزار روپے مالیت کا یو پی ایس چرا لی ملزمان فرار مالکان کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔ جبکہ ڈکیتی کی 3 وارداتوں میں 3 نامعلوم مسلح ڈاکو شہریوں سے کار نقدی موبائل فون موٹر سائیکل اور طالبان زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے‘ ڈکیتی کی پہلی واردات سدھو والی کے رہائشی محمد بابر کے ڈرائیور ثاقب کے ساتھ پیش آئی جو کار پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اسی دوران 4 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے 17 لاکھ 92 ہزار روپے مالیت کی کار موبائل فون اور نقدی لوٹ لی دوسری واردات موضع بندور کے رہائشی محمد نذر کے ساتھ پیش آئی جو اپنی دوکان کے باہر موجود تھا کہ اسی دوران 4 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلح کے زور پر 70 ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی جبکہ تیسری واردات چک 15 کے رہائشی امان اللہ کی بیٹی نازیہ بی بی اور ملازم گھنیا جی کے ساتھ پیش جو گھر میں موجود تھے کہ اسی دوران 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر 13 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے اور فرار ہو گئے شہریوں کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

ڈاکو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -