سانحہ کار ساز‘ کارکنوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ یوسف رضا گیلانی 

  سانحہ کار ساز‘ کارکنوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی‘ یوسف رضا ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز 18اکتوبر2007ء دنیا کی سیاسی تاریخ کا بڑا سانحہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جس میں 180سے ذائد جیالوں نے جام شہادت (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

نوش کیا اور سینکڑوں ذخمی ہوئے جو نئی سیاسی تاریخ رقم کر گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن و امیدوار پی پی 217ملک ارشد اقبال بھٹہ سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات میں کیا اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی اور ملک ارشد اقبال بھٹہ کے مابین موجودہ ملکی سیاسی معاشی اور اقتصادی صورتحال پارٹی تنظیموں اور 30نومبر کے ملتان جلسہ کے حوالہ سے تبادلہ خیال ہوا جبکہ سید احمد مجتبے گیلانی،سید مہدی شاہ گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے یوسف رضا گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کے باوجود محترمہ شہیدبینظیر بھٹو اس بزدلانہ اور وحشیانہ دھماکے کے بعد اگلے روز ہی کراچی کے ہسپتالوں کا دورہ کرکے کارکنوں کی عیادت کرکے اپنے کارکنوں کو حوصلہ دیا اور وقت کے غاصبوں کے وہ سارے مذموم ارادے خاک میں ملا دئیے جس سے وہ محترمہ کے تاریخی استقبال سے گبھرا کر پی پی پی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی سانحہ کارساز سیاسی جدوجہد میں کارکنوں کی عظیم قربانیوں کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسہ سے پہلے حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے قابل مذمت ہیں جو داخلی و خارجی راستوں پر کنٹینر لگا کر بند کئے گئے جس سے پی پی پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو روکنے کی کوشش کی گئی جسے مہنگائی بے روزگاری اور افراتفری کے ستائے لوگوں نے اسے ناکام بنا دیا اور حکومتی صفوں میں کھلبلی مچا دی جلسہ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی صحیح نمائندگی کرتے ہوئے مدلل اور بھرپور خطاب کرکے حکمرانوں کو آئینہ دکھایا انہوں نے مزید کہا کہ آج کراچی کا جلسہ گوجرانوالہ سے بڑا جلسہ ثابت ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا ہے جمہوریت اور آئین کی حفاظت کی اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انہوں نے بحیثیت وزیر اعظم اسمبلی کو خاص اہمیت دیتے ہوئے تقریبا ہر اجلاس میں شرکت کی اور دنیا بھر میں پارلیمنٹ کا بول بالا اور ارکان اسمبلی کو اہمیت و افادیت کا ادراک کرایاآج وزیر اعظم عمران خان خود مغربی جمہوریت کی بات کرتے ہیں اور اس سے آشنا ہونے کے باوجوداپنی پارلیمنٹ کو خاص اہمیت نہیں دیتے اور تمام وزراء ٹی وی پر حکومت حکومت کھیلتے دکھائی دیتے ہیں جبکہ حقیقت یہی ہے کہ عوام روز افزوں مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں بجلی گیس پٹرولیم مصنوعات مہنگی سے مہنگی کی جارہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اندرونی سطح پر پاکستانی معیشت انتہائی مشکلات کا شکار ہے کاروبار بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ اور خارجی سطح پر بھی پاکستان تنہائی کا شکار ہے پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے موجودہ حکومت کو اپنی آدھی مدت تک خاموشی سے کام کرنے اور ڈیلیور کرنے کا موقع فراہم کیا مگر حکمرانوں کی نا اہلی کے باعث پاکستان آج ہر محاذ پر ناکام اور نامساعد حالات کا شکار ہے تو ایسے میں اے پی سی کے نمائندہ اجلاس میں قائدین پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوام کی ترجمانی معیشت کی بحالی اور پاکستان کو عالمی سطح پر کھویا مقام دوبارہ دلانے کے عزم کا اظہار کیا اسی سلسلہ میں گزشتہ روز گوجرانوالہ میں پہلا جلسہ منعقد ہوا انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں تنظیموں اور خطہ کے باسی  30نومبر کو پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پرملتان میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرکے نئی سیاسی تاریخ رقم کریں گے۔

یوسف رضا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -