حکومت جلد مافیاز کو انجام تک پہنچا دے گی‘ چودھری محمد سرور 

  حکومت جلد مافیاز کو انجام تک پہنچا دے گی‘ چودھری محمد سرور 

  

 خان پور(نمائندہ پاکستان)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور حلقہ این اے 176سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر میاں غوث (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

محمد نے اپنے بھائی اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں عبدالستار،سابق یوسی چیئرمین جام عرض محمد لاڑ کے ہمراہ ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال،عوامی مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی میاں غوث محمد نے گورنر چوہدری محمد سرور کو خان پور آنے کی دعوت دی جو چوہدری محمد سرور نے دعوت قبول کرتے ہوئے وعدہ کیا جلد میں خان پور آؤں گا۔ وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کا روشن مشن ملک تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کا حل ہے حکومت کو اس حوالے سے مافیاز کی وجہ سے کچھ مسکلات کا سامنا ہے وہ بھی جلد ختم ہو جائیں گی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن منفی طرز سیاست چھوڑ دے۔تعمیری سیاست سے عوام کی خدمت یقینی بنائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتی مہنگائی پر حکومت جلد قابو پالے گی۔کرپشن،لوٹ مار چور بازاری ذخیرہ اندوزی پر قابو پا کر ہی مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں ٹائیگر فورس بھی مہنگائی کنٹرول کرانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

چودھری سرور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -