”رول آف لا“ کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑا آپریشن شروع
ڈیرہ غازی خان+ راجن پور(سٹی رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر) کچے کے علاقہ کو قانون شکنوں سے مکمل پاک کرنے کے،،رول آف لا،،آپریشن کی یقینی کامیابی کے روڈ میپ پر عمل در آمد شروع ہوگیا۔ایڈیشنل آئی جی اور آر پی او قانون شکنوں کے خلاف قانونی جنگ میں (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
مصروف ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں کی ہمت کوداد دینے کے لئے کچے کے علاقہ میں پہنچ گئے،اعلی افسران کو دیکھ کر بہادر اہلکار جذباتی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق حکومت نے ضلع راجن پور میں کچے کے علاقہ کو قانون شکن اور سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کے لئے نتیجہ خیز،،رول آف لا،،آپریشن کا آغاز کر دیاہے،مربوط اور منظم حکمت عملی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ اطلاعات اور معلومات کے تبادلے کے بعد شروع کئے جانے والے اس آپریشن کی براہ راست نگرانی آر پی او محمد فیصل رانا کر رہے ہیں،ایڈیشنل آئی جی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اور آر پی او محمد فیصل رانا پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور قانون کے نفاذکے لئے ان کی فرض شناسی کی داد دینے کے لئے کچے کے علاقہ میں پہنچ گئے،ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ نے دونوں کمانڈنگ افسران کا استقبال کیا،اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ظفر اقبال نے کہا کہ راجن پور کی بہادر پولیس کچے کے علاقہ میں قانون کی عملداری کے حوالے سے جس کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے وہ قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت ریجن کی کمانڈ فیصل رانا جیسے پرو فیشنل پولیس افیسر کے ہاتھ میں ہے۔جو قانون کے دائرے میں قانون شکنوں کو قانون شکنی سے توبہ کروانے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوانے کی قابل رشک تاریخ رکھتا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آر پی او فیصل رانا نے کہا کہ نہ کوئی کچے کا علاقہ ہے نہ کوئی پکے کا علاقہ ہے۔معاشرے میں ہر علاقہ قانون کا علاقہ ہے اورقانون کا علاقہ کچا پکا نہیں بلکہ پختہ ہوتا ہے،اس قدر پختہ کہ ہمالیہ سے زیادہ مضبوط ہے۔جو کوئی قانون کے پختہ راستے سے ٹکرائے گا وہ قانون کے مطابق پاش پاش ہو جائے گا،فیصل رانا نے کہا کہ قانون شکنوں کے خلاف قانونی جنگ میں مصروف اہلکار مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں،آپ مجھے دن کو بلائیں،شام کو یا رات کو میں موقع پر آکر خود آپ بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑا ہوں،دونوں کمانڈنگ افسران کچے کے علاقوں میں مصروف عمل اہلکاروں اور افسران سے فردا فردا گلے ملے۔انہیں مٹھائیوں کے ڈبے دئیے۔اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی،آر پی او فیصل رانا ایک ایک اہلکار کا نام لے کر انہیں شاباش دیتے رہے جس سے جذباتی ماحول پیدا ہو گیا،اہلکاروں نے پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ ادھر ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور کے ہمراہ راجن پور کا دورہ کیا‘ دورہ کے پہلے روز پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کو سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی جانب کرائم بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں ضلع بھر میں تھانہ جات کی پرفارمنس اور کرائم کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ دورہ کے دوسرے روز ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب نے آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی او راجن پور کے ہمراہ پولیس لائنز راجن پور میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے یادگار شہداء پر سلامی پیش کی گئی۔ اس کے بعد روجھان تحصیل روجھان میں موجود کچہ کے علاقہ میں موجود پولیس پکٹ خیر پور بمبلی اور بہار ماچھی کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کی جانب سے پولیس پکٹس پر تمام تر سہولیات کا جائزہ لیا لیا گیا جوانوں کے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ڈیوٹی پر مامور تمام پولیس کے جوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیئے تعریفی اسناد اور کیش انعام بھی تقسیم کیئے گئے ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچے میں ڈاکوں کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
آپریشن