گوجرانوالہ جلسہ میں اپوزیشن اتحاد  بے نقاب‘ اسحاق خاکوانی‘ رائے ظہور احمد 

      گوجرانوالہ جلسہ میں اپوزیشن اتحاد  بے نقاب‘ اسحاق خاکوانی‘ رائے ظہور ...

  

 وہاڑی (بیورورپورٹ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نواب اسحاق خان خاکوانی،رکن صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سینئیر قیادت سے کہا ہے کہ وہ اپنے سیاسی بچوں کو بات کرنے کی تمیز سکھائیں جو اسٹیج پر آکر یہ(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

 بھول جاتے ہیں کہ اپنے باپ کی عمر کے سیاستدانوں کے نام کیسے لیتے ہیں لیکن شاید یہ ہو نہیں سکتا کہ جو زبان ان کے بڑے استعمال کرتے ہیں وہی زبان ان کی اولاد بول رہی ہے گزشتہ روز کے جلسے نے جہاں کم حاضری نے انہیں مایوس کیا ہے اسی طرح ان کا آپسی اتفاق بھی کھل کر سامنے آگیا ہے جیسے ہی مریم نواز نے تقریر ختم کی مسلم لیگ کے کارکن جلسہ چھوڑ کر چلے گئے اور بلاول کی تقریر کے ساتھ ہی مسلم لیگ کی سینئیر قیادت اسٹیج سے ایک ایک کرکے چلتے بنے اور مولانا فضل الرحمن خالی جلسہ میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے جبکہ عمران خان بالکل کرپٹ نہیں یہ لوگ اپنی خفت اور ناکامیاں چھپانے کیلئے عمران خان پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں جن کا کوئی حاصل نہیں ہوگا۔

بے نقاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -