خانیوال روڈ: 55 سالہ شخص پراسرار  طور پر ہلاک‘ پولیس تحقیقات شروع

  خانیوال روڈ: 55 سالہ شخص پراسرار  طور پر ہلاک‘ پولیس تحقیقات شروع

  

 ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ نیو ملتان کے علاقے خانیوال روڈ پر واقع مسجد کی چھت پر  ایک شخص پراسرار طور پر مردہ پایا گیا ہے،مرنے والا شخص کھاد فیکٹری میں ایمبولینس کا ڈرائیور بتایا جا رہا ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز(بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

 کردیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلم منیر نامی شخص کہروڑ پکا کا رہائشی تھا اور مسجد کے اوپر مکان میں رہائش پذیر تھا،، 55 سالہ اسلم منیر کھاد فیکٹری کی ایمبولینس میں بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔ جو گزشتہ روز مکان کہ چھت پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔

ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -