ڈہرکی: مبینہ پولیس مقابلہ‘ ایک ملزم ہلاک‘ 3 چور فرار 

  ڈہرکی: مبینہ پولیس مقابلہ‘ ایک ملزم ہلاک‘ 3 چور فرار 

  

 ڈہرکی(نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک جبکہ 3 فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی کے ترجمان کی جاری کردہ (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)

پریس ریلیز کے مطابق رات دیرگئے تھانہ  خانپور مہرکی حدود گاؤں بھڑ خان گڑھ کے قبرستان کے مقام پر گشت پر مامور ایس ایچ او تھانہ خانپور مہر بمہ سٹاف اور چوروں کے درمیان مقابلہ ہوگیا فائرنگ کے تبادلہ میں 1 چورمارا گیا، اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مارے جانے والے چور کے 3ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے اندھیرے کی وجہ سے فصلوں میں فرار ہو گئے اورپولیس مقابلہ میں مارے جانے والے چور کی شناخت  غلام مصطفے عرف مصطو ولد عبدالسلام سمیجو سکنہ نزد جہانپور سرحد کے نام سے ہوئی. ایس ایس پی عمر طفیل نے مارے جانے والے چور امداد مہر کے قبضہ سے 1پسٹل برآمد کرلیا ہے ایس ایس پی عمر طفیل نے فرارہونے والے ملزمان/چوروں کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او خانپور مہر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ  علاقے میں تلاش کر رہے ہیں‘مارے جانے والے چور کا کریمنل ریکارڈ ضلع بھرکے دیگر تھانوں سے معلوم کیا جا رہا ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -