اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا‘ زین حسین قریشی 

  اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد زیادہ دیر نہیں چلے گا‘ زین حسین قریشی 

  

 ملتان (نیوز  رپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام 

(بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)

11جماعتوں کا جلسہ بری طرح فلاپ ہوا۔ عوام نے پذیرائی نہیں دی‘ مریم نواز‘ بلاول اور مولانا کی تقریر کے وقت پنڈال خالی تھا۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد زیادہ دیر چلتا نظر نہیں آتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقے انتخاب این اے 157 میں موضع فیض پور بھٹیاں میں چاہ شاہ والا میں بجلی فراہمی کے منصوبے اور ٹف ٹائل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا اپوزیشن جتنا مرضی شور مچا لے ملکی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر تحریک انصاف آئندہ انتخابات میں بھی بھر پور کامیابی حاصل کریگی۔ انہوں نے کہا حکومت کو عوامی مسائل کا پوری طرح سے ادراک ہے۔ ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف جلد کریک ڈا?ن شروع کیا جارہا ہے۔ جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا عوام سے تعلق ہے اور عوام سے رابطے میں ہوں۔ جو وقت ملتا ہے حلقے اور عوام کی ترقی پر صرف کرتا ہوں۔کرونا کے باوجود محدود معاشی وسائل کے باوجود حلقے میں ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں۔ این اے 157 میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ جن کی تکمیل سے حلقے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ این اے 157 کو ملتان کا مثالی حلقہ بنائیں گے۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما خالد جاوید وڑائچ‘ ملک ساجد بھٹی‘ ملک عنصر بھٹی‘ حاجی گلزرا خان‘ بابر شاہ و تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

زین قریشی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -