پی سی جی اے رہنما شہزاد علی خان کا انتقال القریش ہاؤسنگ سکیم میں نماز جنازہ ادا‘ کل قرآن خوانی‘ عہدیداروں کا اظہار تعزیت
ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی (بقیہ نمبر36صفحہ 6پر)
اے)کے سابق چیئرمین اور ترجمان نواب شہزاد علی خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ گزشتہ روز ان کی نماز جنازہ جامع مسجد القریش ہاؤسنگ سکیم میں ادا کی گئی جس میں پاکستان جنرز گروپ کے چیئرمین حاجی محمد اکرم،پی سی جی اے کے سابق چیئرمین امان اللہ قریشی، چوہدری مسعود مجید، حاجی ابراہیم، میاں تنویر شیخ، حفیظ انور، خالد حنیف لودھی، مختیار بلوچ، سہیل محمود،چوہدری خالد بشیر، خواجہ الیاس، شہزاد حبیب،میاں محمود احمد، طارق سہیل،حافظ عبد اللطیف، وحید ارشد،طلعت سہیل،خواجہ ارشد،خواجہ ریاض، سرفراز ناظم، عابد علی خان، مقبول تبسم، اصف خلیل سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نمازہ جنازہ کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی 19 اکتوبر بروز سوموار ان کی رہائش گاہ واقع القریش ھاؤسنگ سکیم شیر شاہ روڈ پر ہوگی جبکہ اجتماعی دعا آٹھ بجے صبح ہوگی۔
اظہار تعزیت