غربت خاتمے کا عالمی دن‘ ملتان میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام آگاہی واک
ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)
ملتان،ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن، سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان اور دیپ آرگنائزیشن کے زیراہتمام غربت کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر شعوری آگاہی واک کا انعقاد دفتر او پی سی ملتان میں کیا گیا جس کی قیادت صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت و ترجمان وزیراعلٰی پنجاب محمد ندیم قریشی، چئیرمین پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن ڈسٹرکٹ ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، پرنسپل گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سکول میاں محمد ماجد، پرنسپل گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول پروفیسر عنایت علی قریشی، مذہبی سکالر پروفیسر عبدالماجد وٹو نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں سیاسی و سماجی رہنما عابد معراج،پروفیسر طارق قادری جیلانی،تسنیم کوکب راجپوت، رضوانہ شاہین، طیبہ اعزاز ملک، خالد چٹھہ،ملک محمد اسلم،حمید اصغر،حامد رسول سعیدی، پروفیسر محمود ڈوگر، علی رضا مرزا، محمد عقیل، محمد نبیل، کامران قریشی، شہباز حیدر بخاری، شیخ محمد یامین، اعزازملک، چوہدری ممتاز علی ایڈووکیٹ و دیگر شریک تھے۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت و ترجمان وزیراعلٰی پنجاب محمد ندیم قریشی نے کہا کہ غربت صرف پاکستان کا ہی نہی بلکہ پوری دنیا کا مسلۂ ہے اور کورونا وباء کے باعث اس میں مزید اضافہ ہوا ہے پاکستانی آئین کے آرٹیکل 38 اے کے تحت ریاست کی زمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی انسانی حقوق روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے اور آج ستر سال بعد پاکستان میں ایسی حکومت آئی ہے جو اس مشن پر عمل پیرا ہے وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے پورے پاکستان میں پناہ گاہوں کا وسیع پیمانے پر انتظام موجود ہے جہاں باعزت رہائش تین وقت کا کھانا اور دیگر سہولیات سطح غربت سے نیچے زندگی گذارنے والے افراد کو بغیر رنگ ونسل ذات پات کی تفریق کے فراہم کی جارہی ہیں۔
واک