لاہور ہائی کورٹ: آئندہ ہفتے 3 ڈویژن  اور 9 سنگل بنچز‘ 24 دسمبر تک روسٹر کا اطلاق

  لاہور ہائی کورٹ: آئندہ ہفتے 3 ڈویژن  اور 9 سنگل بنچز‘ 24 دسمبر تک روسٹر کا ...

  

 ملتان (خصو صی رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد(بقیہ نمبر43صفحہ 6پر)

 امیر بھٹی 19 اکتوبر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے میں ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ لاہور ہائی کورٹ لاہور کی جانب سے دسویں نظر ثانی کے مطابق ملتان بنچ میں آئندہ ہفتے 3 ڈویثرن اور 9 سنگل بینچز فرائض انجام دیں گے۔اس ضمن میں جاری کردہ روسٹر کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محمد امیر بھٹی 19 اکتوبر سے 24 اکتوبر تک ملتان بیچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی 23 اور 24 اکتوبر تک جبکہ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر 26 اکتوبر کو دوبارہ بینچ میں شامل ہوجائیں گے۔ جسٹس انوارالحق پنوں رواں عدالتی ہفتے میں 22 اکتوبر تک جبکہ تین روز کے بعد 26 اکتوبر کو دوبارہ ملتان بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔ پہلا ڈویثرن بنچ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز، دوسرا ڈویثرن بینچ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں جبکہ تیسرا ڈویثرن بینچ جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ پر مشتمل ہے سنگل بینچز میں فاضل ججز کے علاوہ جسٹس رسال حسن سید بھی شامل ہیں۔ روسٹر کا اطلاق 24 دسمبر تک رہے گا۔

اطلاق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -