محکمہ ایکسائز: رجسٹریشن سمارٹ کارڈز  نمبر پلیٹوں کی تقسیم جلد شروع ہونیکا امکان

   محکمہ ایکسائز: رجسٹریشن سمارٹ کارڈز  نمبر پلیٹوں کی تقسیم جلد شروع ہونیکا ...

  

 ملتان (نیوز  رپورٹر) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان عبداللہ خان جلبانی نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن سمارٹ (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

کارڈز اور نمبر پلیٹوں کی سائلین کے گھروں تک فراہمی بہت جلد شروع ہوجائے گی اس ضمن میں سیکرٹری ایکسائز پنجاب وجیہ اللہ کنڈی کے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کارپوریشن سے مذاکرات ہوگئے ہیں اور آئند ہ چند دنوں تک نمبر پلیٹوں کی تقسیم شروع ہوجائے گی علاوہ ازیں ڈی جی ایکسائز پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایکسائز دفاتر میں رجسٹرڈ ہونیوالی گاڑیوں کے سمارٹ کارڈز کی لسٹیں آفس میں آویزاں کی جائیں تاکہ سائلین کو سمارٹ کارڈ بارے معلومات حاصل کرنے میں مشکلات درپیش نہ آئیں انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر صوبوں سے خریدی گئی گاڑیوں کی اب پنجاب نمبر پر ری رجسٹریشن کی جائے گی اور سائلین ان گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی بھی پنجاب میں ممکن ہوجائے گی جس سے صوبے کے ریونیو میں اضافہ ہوگا ڈائریکٹر ایکسائز نے ٹیکس دہندگان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر تک پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد کی رعایت اور بقایاجات کی ادائیگی پر جرمانہ سے بچنے کے لیئے حکومتی پیکج سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے اپنے ذمہ واجب الاداء ٹیکس کی ای پیمنٹ کے ذریعے ادائیگی کو 31 اکتوبر تک ہرممکن یقینی بنائیں۔

امکان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -