یو پیسہ: صارفین کو کم ترین نرخوں   پر رقم بھیجنے کی سہولت حاصل

   یو پیسہ: صارفین کو کم ترین نرخوں   پر رقم بھیجنے کی سہولت حاصل

  

 اسلام آباد(پ ر) صارفین کو مالیاتی خدمات کی رسائی آسان اور باسہولت بنانے کے لئے یوپیسہ نے موبائل والٹ (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

کے لئے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر ٹرانزایکشنز کے چارجز کم کردیئے ہیں۔ صارفین اب کم سے کم نرخوں پر گھروں سے باہر نکلے بغیر ملک بھر میں کہیں بھی رقوم بھیج سکتے ہیں۔   یوپیسہ واحد کمپنی ہے جو 2500 روپے سے زائد کی ٹرانزایکشنز کی سہولت اتنے کم نرخوں پر فراہم کر رہی ہے۔ اس حوالے سے یکم اکتوبر 2020 سے یہ قیمتیں قابل اطلاق ہیں اور یووالٹ کے تمام صارفین کو دستیاب رہیں گی۔ ٹرانزایکشن پر کم سے کم چارجز 100 روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ چارجز 300 روپے ہیں۔  صارفین کے لئے رقوم منتقلی کا پورا عمل کافی سادہ ہے اور وہ آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔ صارفین تین سادہ طریقوں سے اپنا یوپیسہ اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔ انہیں بس کرنا یہ ہوگا کہ اپنی یوفون سم سے *786#ڈائل کرنا ہوگا، شرائط و ضوابط تسلیم کرنے کے بعد اپنے شناختی کارڈ کی تاریخ اجراء درج کرنی ہوگی اور تصدیقی ایس ایم ایس کی وصولی پر اپنا موبائل سیکورٹی پن کوڈ تخلیق کرنا ہوگا۔ صارفین کسی بھی بینک اکاؤنٹ سے یوپیسہ والٹ میں رقم منتقل کرسکتے ہیں۔ مزید براں، صارفین ملک بھر میں ایجنٹس کے ذریعے بایو میٹرک تصدیق کے ذریعے رقم وصول / ترسیل بھی کرسکتے ہیں۔  یوپیسہ والٹ سے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ پر رقم کی منتقلی کا طریقہ: <=    *786#ڈائل کریں "پیسے بھیجیں " کا پہلا آپشن استعمال کریں  شناختی کارڈ نمبر کو" کا دوسرا آپشن استعمال کریں‘ وصول کنندہ کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر  اور موبائل نمبر کا اندراج کریں منتقلی کے لئے رقم کے مطلوبہ ہندسوں کا اندراج کریں‘رقم منتقلی کی وجہ لکھیں اور رقم بھیجنے کی تصدیق کے لئے موبائل سیکورٹی پن کا اندراج کریں‘ 8011 سے رقم بھیجنے والے شخص اور رقم وصول کرنے والے شخص کو ایس ایم ایس سے تصدیق کی جائے گی۔

حاصل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -