مہنگائی کی آڑ میں جرمانے‘ ضلعی انتظامیہ  چھوٹے تاجروں کو تنگ نہ کرے‘ ذیشان اختر

  مہنگائی کی آڑ میں جرمانے‘ ضلعی انتظامیہ  چھوٹے تاجروں کو تنگ نہ کرے‘ ...

  

 بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک (بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

میں ایک ایسی تبدیلی چاہتی ہے کہ جس میں عوام کو ریلیف ملے ملکی اعداد و شمار یہ بتا رہے ہیں کہ مہنگائی اگلے سال بھی کم نہیں ہوتی موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کر دیا جبکہ نئے پاکستان کا دعوی کرنے والے حکمران آج مافیا  کے زیر اثر ہیں کرپشن نہ ہونے کا دعوی کرنے والے وزراء یہ بتائیں کہ چینی اور آٹا سکینڈل کس کے دور میں بنا۔ ملک کو ان تمام سیاسی جماعتوں نے لوٹا اور اپنا پیٹ بھرا ہے اپوزیشن عوام کے حقوق کی نہیں اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے حقیقی اپوزیشن کا کردار جماعت اسلامی ادا کر رہی ہے مہنگائی کی موجودہ صورتحال میں عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں عوام کے حقوق کی جنگ جماعت اسلامی سڑکوں پر بھی لڑے گی اور ایوان میں بھی لڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اپنا قبلہ درست کرے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی آڑ میں چھوٹے تاجروں پر جرمانے بند کرے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالے مافیاکو لگام دے چھوٹے تاجر کا کوئی قصور نہیں جو اس پر جرمانے کیے جارہے ہیں انہوں نے تاجروں پر جرمانوں کی مذمت کی۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -