وکلاء کی فلاح و بہبود‘ عوام کوانصاف فراہم  کرنا اولین ترجیح‘ ملک ارشد حسین بھٹی

  وکلاء کی فلاح و بہبود‘ عوام کوانصاف فراہم  کرنا اولین ترجیح‘ ملک ارشد ...

  

 مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ) وکلاء کی فلاح وبہبود اور عوام الناس کو انصاف کرنا اولین ترجیحات ہیں۔ظلم کا شکار سائلین انصاف (بقیہ نمبر41صفحہ 7پر)

کے حصول کی خاطر ہم پر اعتماد کرتے ہیں سائیلین کو انصاف فراہم ہمارا عزم ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے صدر ملک ارشد حسین بھٹی نے امن لا چیمبر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ انصاف کے بول بالا کے لیے جدوجہد کی ہمارا کام غریب عوام کو انصاف دلانا ہے ہم ہمیشہ قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں انصاف کی جدوجہد اور وکلاء  بھائی چارہ پر تمام وکلاء  کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں وکلاء ایسے ہی اپنے شعبہ میں ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے انہوں نے کہا وکلاء کے مجھ پر اعتماد پر انکے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے میں اپنے بطور صدر وکلاء  کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر نہ صرف آواز بلند کی بلکہ ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے،اور آئندہ بھی وکلاء  برادری کے شانہ بشانہ کھڑے رہ گئے،آخر میں سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ،رانا محمود امجد حماد ایڈووکیٹ،سید ابو الحسن بخاری ایڈووکیٹ،الطاف حسین بخاری ایڈوکیٹ،سید جعفر گیلانی ایڈووکیٹ چیمبرز کے افتتاح کے بعد صدر بار ملک ارشد حسین بھٹی کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ہمارے چیمبر کا افتتاح کیا ہے۔

ارشد حسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -