عوام کی فلاح و بہبود‘ ترقی اولین ترجیح‘ مرتضیٰ محمود‘ ممتاز چانگ

 عوام کی فلاح و بہبود‘ ترقی اولین ترجیح‘ مرتضیٰ محمود‘ ممتاز چانگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 صادق آباد(نامہ نگار)عوام کی بلا تفریق خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ٹلو روڈ کا درینہ مسئلہ علاقہ کے عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنا ہوا تھا آج روڈ کی تعمیر کے بعد (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
باقاعدہ اس کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس سے صادق آباد شہر سمیت مضافاتی علاقوں کے لوگوں کو اس دیرینہ مسئلہ سے ناصر ف نجات حاصل ہو گی بلکہ آمدورفت میں بھی آسانی ہو گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید مرتضیٰ محمود،رکن پنجاب اسمبلی ممتاز علی خان چانگ اور رکن پنجاب اسمبلی سردار رئیس نبیل احمد خان نے ٹلو روڈ کا افتتاح کر نے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان پیپلزپارٹی حبیب الرحمان خان گوپانگ،جام مختار احمد،شہزاد عادل باجوہ،چوہدری مسعود صادق،منگل خان انٹر سمیت پیپلزپارٹی کے ورکر بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی فلاح اور ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں اور آئندہ بھی اٹھاتی رہے گی دریں اثناء مخدوم سید مرتضیٰ محمود ان کے ہمراہ اراکین اسمبلی ممتاز علی خان چانگ رئیس نبیل احمد جب ٹلوروڈ کی افتتاحی تقریب کے لئے پہنچے تو علاقہ کے مکینوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور کہاکہ ٹلو روڈ کا درینہ مسئلہ حل کر کے حلقہ پی پی 266اور این اے 180کے عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔
ممتاز چانگ