اپوزیشن جماعتیں کرپشن بچانے کیلئے احتجاجی سیاست کررہی ہیں‘ ڈاکٹر مینا جعفر لغاری

   اپوزیشن جماعتیں کرپشن بچانے کیلئے احتجاجی سیاست کررہی ہیں‘ ڈاکٹر مینا ...

  

 جام پور (نامہ نگار)اپوزیشن کا اتحاد پی ڈی ایم عوام کے حقوق کے لیے نہیں بلکہ اپنی کرپشن کو بچانے کے لیے احتجاجی سیاست کر رہے ہیں۔ عوام باشعور ہو چکے ہیں۔ وزیر اعظم (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

کی کامیاب پالسیوں کی وجہ سے ملک ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔ مہنگائی سابق دور کی کرپشن کی وجہ سے ہوئی۔ لغاری گروپ ووٹ کی پرچی عوام کے دلوں پر راج کرکے حاصل کرنے کا قائل ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کی مرکزی رکن وجنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کمیٹی کی سینئر رکن سابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے سابق ضلع وائس چیرمین کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے گورچانی گروپ کو چھوڑ کرکے لغاری گروپ میں شمولیت کرنے والے سابق تتاروالا کے امیدوار وگورچانی گروپ کے رہنماء ملک عبدالرشید خان ببر کے بھتیجے ملک عمران جاوید  ببر کے ہمراہ پارٹی کارکنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں۔ملک شاہد خان ڈڈا۔ ملک محمد یوسف خان ارائیں۔ حسین فریدی۔ رانا محمد شہباز خان۔حسین تبسم۔ ویگر کارکنان موجود تھے۔ ڈاکٹر مینا جعفرخان لغاری نے کہا کہ کروانا بیماری کی وجہ  سے  پاکستانی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اپوزیشن ملک میں انتشار پھیلانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے عوام کی خو شحالی کے لیے حکومت کی کامیاب پالسیوں کا ساتھ دے۔ اس موقع  پر لغاری گروپ میں شمولیت کرنے والے ملک عمران جاوید ببر نے کہا کہ لغاری گروپ کی سیاست اور سابق ضلع وائس چیرمین  مرزا شہزاد ہمایوں کی عوامی محبت اور علاقہ میں ترقیاتی کاموں سے متاثر ہوکرکے گروپ جائین کیا۔ جبکہ گورچانی گروپ نے اپنے دور اقتدار میں صرف شو شا کرکے عوام کو بے وقوف بنایا۔ ترقیاتی کاموں کے نام پر لوٹ مارکرنے کے علاوہ کئی اپنے مخلص لوگوں کے گھراجاڑ دیے۔ جوکہ اب وہ ان سے راہ فرار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق ضلع وائس چیرمین راجن پور مرزا شہزاد ہمایوں نے کہا کہ اپنے قاہد اور اپنے والد محترم مرزا عبید اللہ خان کی دی گئی تربیت کے تحت علاقہ کو خوشحال بنانے اور لوگوں کی عزتوں کو محفوظ کرنے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گا۔ دوستوں اور حلقہ کے لوگوں نے جس اعتماد کا اظہار کرکے ہر دور میں کامیابی دلائی پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

جعفر لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -