میاں شبیر قریشی کا چوک سرور شہید کا دورہ‘ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا افتتاح 

  میاں شبیر قریشی کا چوک سرور شہید کا دورہ‘ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا افتتاح 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 چوک سرورشہید(سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈورکس میاں شبیر علی قریشی نے چوک سرورشہید کا دورہ کیا اور تین ماہ قبل قائم ہونے والے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر سنٹر (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
کا افتتاح کیا ہے ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی نے کہا کہ حلقہ کی عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے۔ تحصیل کوٹ ادو میں صرف ایک ہی لینڈریکارڈ کمپیوٹر سنٹر تھا جس کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اب تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے چوک سرورشہید میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر سنٹر قائم کرکے عوام کی مشکلات کو کم کردیا ہے۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ ڈگری کالج میں بی ایس کلاسسز کا بھی اجراء کردیا گیا ہے۔ اب یہاں کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے لئے شہر سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔ اس موقع پر مقامی سیاست دان عبدالحق خان چانڈیہ نے انہیں یاد دلایا کہ آپ نے چھے ماہ قبل وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے لیہ میں چوک سرورشہید کو تحصیل کادرجہ دینے کا اعلان کروایا تھا۔ لیکن اس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا تو اس کے جواب میں وفاقی وزیر مملکت ہاؤسنگ اینڈورکس میاں شبیر علی قریشی نے جواب دیا کہ چوک سرورشہید کو تحصیل کا درجہ دینے کا کام فائنل ہوچکا ہے آئندہ چند ہفتوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار چوک سرورشہید میں ایک بڑے جلسہ عام میں اس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کریں گے۔ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے، اس موقع پر وفاقی وزیر مملکت میاں شبیر علی قریشی نے گوجرانوالہ کے جلسہ عام میں میاں محمد نوازشریف کی تقریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اہم ادارے خلاف بدزبانی کرکے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔
افتتاح