جہانزیب خان‘ اورنگزیب کھچی کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ
میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں کا (بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)
معیار بہتر بنایا ہے تا ہم ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے سرانجام دیں اور ہسپتال آنے والے ہر شخص کو مفت علاج کی فوری سہولت مہیا کی جائے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ شب ایم این اے اورنگزیب خان کھچی کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی کا اچانک معائنہ کرنے کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈائیلسز سنٹر کو فعال کیا گیا ہے جہاں گردہ کے مریضوں کے مفت ڈائیلسز کیئے جا رہے ہیں اسی طرح دل کے وارڈ میں بھی بہترین سہولیات موجود ہیں جبکہ ہسپتال میں عرصہ دراز سے آنکھوں کے آپریشن نہ ہونے کی شکایت کا بھی ازالہ کیا گیا ہے اور اب آنکھوں کے امراض کے آپریشن بھی ہسپتال میں کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ ہسپتال آنے والے مریضوں کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کریں اور اپنی اپنی ڈیوٹی ذمہ داری سے ادا کی جائے غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز اور عملے کو برداشت نہیں کیا جائیگا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر راؤ محمد خلیل بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور وارڈ میں داخل مریضوں سے خیریت دریافت کرتے ہوئے ان سے علاج بارے معلومات لیں۔
دورہ