جنوبی پنجاب: پولیو کیسوں میں اضافہ‘ ڈسٹرکٹ ملتان ہائی رسک قرار 

  جنوبی پنجاب: پولیو کیسوں میں اضافہ‘ ڈسٹرکٹ ملتان ہائی رسک قرار 

  

 ملتان (وقا ئع نگار) جنوبی پنجاب میں پولیو کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ ڈسٹرکٹ ملتان کو ہائی رسک قرار دیدیا گیا۔ پولیو کے خطرے کو کم کرنے کے لیے محکمہ صحت  ملتان کی ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کی تیاری زور پکڑ گئی۔پانچ روزہ پولیو مہم 26 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

جاری رہے گی۔جنوبی پنجاب کے اضلاع میں پولیو کے کیسز سامنے آنے کے بعد ملتان میں پولیو کا خطرہ بڑھ گیا۔۔وہاڑی،بہاولپور،رحیم یار خان،مظفر گڑھ،ڈی جی خان میں پولیو کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔۔جس کے بعد ملتان کو بھی ہائی رسک ایریا قرار دیاجاچکا ہے۔ملتان کے دو علاقوں علی ٹاون،سورج میانی سے سیوریج کے نمونوں سے پولیو پازیٹو آیا۔جس کے بعد مہم کوتیز کیا گیا ہے۔محکمہ صحت ملتان  کیجانب سے ضلع بھر میں 26 اکتوبر کو مہم شروع کی جائیگیانسداد پولیو مہم میں ضلع بھر میں 9لاکھ سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرپی ایس ڈاکٹر علی مہدی کیمطابق دو ہزار کے قریب ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرپی ایس ڈاکٹر علی مہدی کا مزید کہنا تھاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا جائیگا۔

قرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -