چولستان: منی ڈیم کا سٹرکچر تباہ‘ جنریٹر‘ قیمتی مشینری چوری کرانیکا انکشاف 

  چولستان: منی ڈیم کا سٹرکچر تباہ‘ جنریٹر‘ قیمتی مشینری چوری کرانیکا ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ انہارکے افسران نے کروڑوں روپے (بقیہ نمبر44صفحہ 7پر)

کی لاگت سے بننے والامنی ڈیم برباد کرڈالاجنریٹر اورمشینری چوری کرلی ڈیم کاسٹرکچر بھی تباہ ہوگیا ہے، تفصیل کے مطابق چولستان کے علاقہ نہرلاڈم سرکے ٹیل پرسال2006 میں اضافی پانی سٹورکرنے کیلئے ایک منی ڈیم بنایاگیاتھاجس میں اضافی پانی جمع کرنے کے بعدپانی کی قلت کے دوران چولستانیوں کونہری پانی فراہم کیاجاتامنی ڈیم کوآپریشنل کرنے کیلئے قیمتی جنریٹر اوردیگرمشینری بھی نصب کی گئی تھی مذکورہ بالا ڈیم سال2017 تک آپریشنل رہااس کے بعدمبینہ طورپراس ڈیم کی نگرانی پرمامور محکمہ انہارکے میٹ ظہورحسین اورسب انجینئر مہرمختار نے تمام مشینری چوری کرادی اورڈیم بھی توڑ پھوڑ دیاگیاجس سے محکمہ انہار کاکروڑوں روپے کانقصان ہواہے اورمقامی چولستانی افراد بھی پینے کے پانی سے محروم ہوگئے ہیں مقامی لوگوں نے صحافیوں کوبتایاکہ میٹ ظہورحسین اورسب انجینئر مہرمختار حسین عرصہ کئی سال سے تعینات ہیں اورانہوں نے کروڑوں روپے کاڈیم تباہ کرنے کے علاوہ پانی چوری کرانے کی بھی انتہاکررکھی ہے۔ انہوں نے فوری طورپرکرپٹ مافیا کیخلاف کاروائی کامطالبہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں چیف انجینئر انہارخالدبشیر نے کہاہے کہ ڈیم بارے رپورٹ طلب کرلی ہے اس میں ملوث افراد کوکسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔

تباہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -