رکن پور: دیر سے آنے پر طالبات کو مرغا  بنانے‘ سزا دینے کا انکشاف‘ ڈپٹی کمشنر کا نوٹس

 رکن پور: دیر سے آنے پر طالبات کو مرغا  بنانے‘ سزا دینے کا انکشاف‘ ڈپٹی ...

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول رکن پور میں (بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

 تعینات ہیڈ مسٹریس کی جانب سے سکول دیر سے آنے پر پابندی کے باوجود طالبات کو گھنٹوں مرغا بنا کر اور سکول میں داخلے پر پابندی عائد کر کے سزا دیئے جانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سکول میں تعینات ٹیچر نے سوشل میڈیا پر جاری کئے جانیوالے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ سکول ہیڈ مسٹریس نے عرصہ دراز سے وطیرہ بنا رکھا ہے اور پابندی کے باوجود طالبات کو مرغا بنا کر سزا دینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقہ میں زیرتعلیم طالبات کئی کئی کلومیٹر دور سے تعلیم کے حصول کیلئے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول میں آتی ہیں، پیدل آنے کے باعث طالبات کے دیر سے سکول پہنچنے پر سکول ہیڈ مسٹریس کے حکم پر سکول کا مرکزی گیٹ بند کردیا جاتا ہے اور طالبات گھنٹوں سزا کے طور پر سکول کے باہر کھڑی رہتی ہیں۔ 

نوٹس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -