فرانس،گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرنیوالا ملعون استاد قتل،حملہ آور پولیس فائرنگ سے شہید

  فرانس،گستاخانہ خاکوں کی نمائش کرنیوالا ملعون استاد قتل،حملہ آور پولیس ...

  

 پیرس(نیوزایجنسیاں)پیرس میں چیچن نوجوان نے طلبا و طالبات کو اظہار آزادی کے نام پر گستاخانہ خاکے دکھانے والے ملعون استاد کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا جسے پولیس نے بعد میں فائرنگ کرکے شہید کردیا،18سالہ حملہ آور کو لڑکوں کے سکول سے باہر آتے ہوئے 600میٹر دوری پر گولی کا نشانہ بنایا گیا،استاد کیخلاف بہت سے والدین نے شکایات درج کروائی تھیں، سائمن نامی استاد نے بچوں کو پیغمبر اسلام کے خاکے دکھائے جس پر نامعلوم مسلمان نوجوان نے یہ قدم اٹھایا۔ بین الاقوامی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ واقعہ پیرس کے شمال مغرب میں واقع کونفلان سینٹ اونوریئن میں پیش آیا۔ پولیس نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ اس عمل کے خلاف بہت سے والدین نے شکایت درج کرائی تھی تاہم استاد کو مارنے والے شخص کا کوئی شناسا سکول میں نہیں پڑھتا۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ ایسے واقعات کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی۔

ملعون استادقتل 

مزید :

صفحہ اول -