کراچی، پی ڈی ایم کے جلسے کی سکیورٹی کیلئے پلان تیار

کراچی، پی ڈی ایم کے جلسے کی سکیورٹی کیلئے پلان تیار

  

کراچی(این این آئی) کراچی باغ جناح میں اپوزیشن کے جلسے کی سکیورٹی کیلئے پلان تیار کرلیا گیا، جلسے کی سکیورٹی پر 4500 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، اہم رہنماؤں کوایس ایس یو،اسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے باغ جناح میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پلان تیارکرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جناح گراؤنڈکوسکیورٹی کلیئرنس کے بعدسیل کردیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس،ایس ایس یواوراسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کریگی جبکہ بی ڈی یوکی ٹیمیں جلسہ شروع ہونے سے پہلے سوئپنگ کریں گی۔پلان کے مطابق جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالے شہریوں کیلئے 3گیٹ کھولے جائینگے۔

سکیورٹی پلان 

مزید :

صفحہ اول -