مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے آج کراچی پہنچیں گی

مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے آج کراچی پہنچیں گی

  

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کے لئے آج (اتوار) کے روز کراچی پہنچیں گی۔ذرائع کے مطابق مریم نواز (آج)اتواردوپہر12 بجے کراچی پہنچیں گی اور شہر قائد میں منعقد ہونے والے پی ڈی ایم کے دوسرے جلسے میں شرکت کریں گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز کراچی پہنچنے کے بعد مزار قائد پر حاضری بھی دیں گی۔پارٹی کے مرکزی رہنما بھی مریم نواز کے ہمراہ کراچی جائیں گے۔

مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -