مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے  جلسے میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے

  مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کے  جلسے میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے

  

لاہور(این این آئی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ و جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کراچی پہنچ گئے۔مولانا فضل الرحمان لاہور میں دو روز قیام کے بعد کراچی رانہ ہوئے جہاں وہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام دوسرے جلسے میں شریک ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان جمعہ کے روز لاہور سے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم میں شرکت کے بعد واپس لاہور آگئے تھے۔ائیر پورٹ پر پارٹی رہنماؤں بلال احمد میر،حافظ عبدالرحمن،مولانا بلال درانی اور دیگر نے انہیں رخصت کیا۔

مولانا فضل الرحمن

مزید :

صفحہ اول -