پی ڈی ایم کا دوسرا پاور شو آج،کراچی میں میدان سج گیا،تمام تیاریاں مکمل،سکیورٹی کے سخت انتظامات

 پی ڈی ایم کا دوسرا پاور شو آج،کراچی میں میدان سج گیا،تمام تیاریاں ...

  

 کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے تحت حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں دوسرا بڑا جلسہ آج باغ جناح نمائش چورنگی پرمنعقد ہوگا۔جلسہ کی میزبانی پاکستان پیپلزپارٹی کرے گی۔پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقارمہدی کے مطابق جلسہ سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت خطاب کرے گی مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری،مریم نواز،شاہد خاقان عباسی،احسن اقبال،مولانا شاہ اویس نورانی، علامہ ساجد میر،ڈاکٹرعبدالمالک،افتخارحسین، امیرحیدرخان ہوتی، ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی دیگررہنما خطاب کریں گے جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جلسہ کی تیاریوں کے حوالے پیپلزپارٹی کے رہنما نجی عالم نے بتایا کہ باغ جناح میں 50 ہزارکرسیاں لگائی گئی ہیں جلسہ گاہ کے پانچ مرکزی گیٹ ہیں جس میں تین مردوں کے لیے ایک خواتین اورایک گیٹ مرکزی قائدین کی آمدورفت کے لیے مختص ہے جلسہ گاہ میں تمام پارٹیوں کے پرچم اورخیرمقدمی بینرآویزاں کیے گئے ہیں جلسہ گاہ میں سانڈ اورلائٹنگ کا خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جلسہ کا اسٹیج کنٹینرسے بنایا گیا ہے جوبیس فٹ اونچا ایک سوساٹھ فٹ چوڑا اورایک سوساٹھ فٹ لمبا ہے جلسہ گاہ میں پیپلزپارٹی کے 15 سوورکرزڈیوٹی انجام دیں گے اس حوالے سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جس میں اندرونی سیکورٹی کے علاوہ ٹریفک کنٹرول پانی پلانے کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کرانے اوردیگرامورکی انجام دہی شامل ہیجلسہ گاہ میں خواتین کے لیے الگ جگہ مختص کی گئی ہے جہاں پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی ورکرزڈیوٹی انجام دی گی۔ جلسہ گاہ کے اطراف میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر پارکنگ اورسیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اورمختلف قافلوں کی آمد کے لیے مختلف روٹ کا تعین کیا گیا ہے جلسہ گاہ میں داخلے سے پہلے تمام داخلی گیٹ پرواک تھروگیٹ رکھے گئے ہیں منتظمین جلسہ کی جانب سے شرکاء میں ماسک فراہم کیے جائیں گے اورداخلے سے قبل شرکا ء کے ہاتھوں کوسینیٹائزڈ کیا جائے گا جلسہ کا آغاز اتوارکو شام ساڑھے چاربجے ہوگا۔ جلسہ کے اسٹیج پرمرکزی اسکرین کے ساتھ اسی فٹ لمبی اوراسی فیٹ چوڑی ایس ایم بی اسکرین نصب کی گئی ہے اوراسٹیج پراسکرین کے نیچے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے بینرآویزاں کیا جائے گا جس پرمرکزی قائدین کی تصاویرہونگی۔ جلسہ گاہ کے اطراف سڑکوں پربھی سانڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے جلسہ گاہ میں پانی اوردیگربنیادی ضروریات کی فراہمی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ جلسہ سے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف  کا ویڈیولنک خطاب متوقع ہے جبکہ سابق صدرآصف علی زرداری بھی علیل ہونے کی وجہ سے جلسہ میں شریک نہیں ہونگے اوران کے ویڈیولنک خطاب کا بھی امکان نہیں ہے اور اسفندیارولی خان طبعیت خرابی کے باعث جلسہ میں شریک نہیں ہوسکیں گے۔کراچی باغ جناح میں اپوزیشن کے جلسے کی سکیورٹی کیلئے پلان تیار کرلیا گیا، جلسے کی سکیورٹی پر 4500 سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے، اہم رہنماؤں کوایس ایس یو،اسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے باغ جناح میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پلان تیارکرلیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جناح گراؤنڈکوسکیورٹی کلیئرنس کے بعدسیل کردیاجائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس،ایس ایس یواوراسپیشل برانچ سیکیورٹی فراہم کریگی جبکہ بی ڈی یوکی ٹیمیں جلسہ شروع ہونے سے پہلے سوئپنگ کریں گی۔پلان کے مطابق جلسے میں شرکت کیلئے آنیوالے شہریوں کیلئے 3گیٹ کھولے جائینگے۔

مزید :

صفحہ اول -