وزیراعظم اپنی تشہیر پر عوام کا پیسہ لوٹا رہے ہیں،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب 

وزیراعظم اپنی تشہیر پر عوام کا پیسہ لوٹا رہے ہیں،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم اپنی تشہیر پر عوام کا پیسہ لوٹا رہے ہیں۔وفاق کو سندھ کے جزائر پر قبصہ نہیں کرنے دیں گے۔ہر فورم یہ معاملہ اٹھائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی اورپی ڈی ایم 22 کروڑ عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑئے گی۔18اکتوبراتوار کوکراچی کی باشعور عوام فیصلہ کرے گی کہ وہ اس حکومت کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔وہ ہفتہ کو کلفٹن پارک میں شجرکاری مہم کے آغاز کے بعد میڈیا سے گفتگو کرریے تھے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے پودا لگا کر کلفٹن پارک میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔بیرسٹر مرتضی وہاب نیمحکمہ ماحولیات کے سیکرٹری اسلم غوری، ڈی جی سیپا کے ہمراہ کلفٹن پارک میں مختلف پودے لگائے۔محکمہ ماحولیات کے افسران اور دیگر نمائندے شریک ہوئے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ ماضی میں یہ گارڈن کے ایم ی کے کنٹرول میں تھا۔کے ایم سی نے اس پارک کا کنٹرول ہمیں دے دیا تھا ڈی جی سیپا میرے ساتھ ہیں ان کا ہر افسر ایک پودا ایڈوپٹ کرے گا۔پلانٹیشن کا پروسز اسٹارٹ کردیا گیا ہے۔ سندھ حکومت کا نظریہ ہے کہ زیادہ پلانٹیشن ہونا چاہیے۔سندھ اور پاکستان ہرا بھرا ہونا چاہیے۔سندھ بھر میں جہاں جہاں ہوسکے گا شجر کاری شروع کرینگے۔سب سے بڑا پودا جمہوریت کا لگانے جارہے ہیں آج مختلف اقسام کے دو سو پودے آج لگائیں ہیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ اتوار کوکراچی کی باشعور عوام فیصلہ کرے گی کہ وہ اس حکومت کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔جب ہم کہتے تھے ایس او پیز ہونا چاہیں تو وہ مذاق اڑاتے تھے۔پاکستان پیپلزپارٹی اورپی ڈی ایم 22 کروڑ عوام کا مقدمہ سڑکوں پر لڑئے گی۔کل بھی عوام کے حقوق مقدمہ تھا اور آج بھی عوام کی حقوق کا مقدمہ ہے۔عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور وفاقی حکومت کوئی پرواہ نہیں۔عوام بھوک، بدحالی اوربے روزگاری کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے۔موجودہ حکومت کے پاس عوام کے دکھوں کا کوئی مداوا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے پچاس لاکھ گھر اور کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا مگر لوگ بیروزگار کییکل عوام نے حکومت کے کنٹینر اٹھا کر پھینک دیے یہ عوام کا فیصلہ تھا۔حکومت اپنی خودنمائی اور تشہیر پر پیسے لٹا رہی ہیماضی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی آیا۔مگر ہینڈسم وزیر اعظم کی تشہیر پر عوام کا پیسہ لٹایا جارہا ہے۔شیخ رشید کا کام ریلوے کو درست کرنا ہے وہ اپنے محکمے پر توجہ دیں دوسال میں ریلوے کا کیا حال ہو ہے۔زرادری نہ ماضی میں کبھی گھبرائے نہ مستقبل میں گھبرائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -