حکومت سے چھٹکاراحاصل کرنا ضروری، آفتاب شیر پاؤ

حکومت سے چھٹکاراحاصل کرنا ضروری، آفتاب شیر پاؤ

  

پشاور(آئی این پی) سابق وزیر داخلہ  آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ حکومت سے چھٹکاراحاصل کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے حکومت میں مافیاز بیٹھے ہیں ان کو نکالنا ہو گا آٹا، چیٹی اور دوائیاں بہت مہنگی ہو گئی ہیں غریب  آدمی دوائی نہیں خرید سکتا  آفتاب احمد خان شیر پاو نے کہاگزشتہ سال گندم کی پیداور کم ہوئی در آمد کم ہوئی چینی کے مافیاز کو نہیں پکڑا گیا عمران خان کو نواز شریف اور اپوزیشن کا فوبیا ہو گیا ہے پی ڈی ایم سمجھتی ہے عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں اگر وقت فیصلے نہ کیے گئے تو بہت دیر ہو جائے گی نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت ہے پی ڈی ایم چارٹر دے گی انتخابات میں عوام کی مرضی ہو اور ملک میں منصفانہ انتخاب ہوں حکومت میں وزیر مشیر منتخب لوگ ہوں ایمپورٹیڈ لوگ ملک نہیں چلا سکتے ملک میں بلدیاتی انتخاب کا فوری انعقاد کرایا جائے انہوں نے کہا کہ  اقلیتوں کو ملک میں نظر انداز نہ کیا جائے ریاست عوامی نمائندوں کو اہمیت دے ریاست کو  حکومتی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاھیے آفتاب احمد خان شیر پاو نے کہا کہ دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات ہونے چائیں  چھوٹے صوبوں کو ساتھ لے کر چلنا چاھیے انہوں نے کہا کہ حکومت کو  اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ  نہیں چھیڑنے دینگے فاٹا کے عوام کے ساتھ کیے گے وعدے پورے کیے جائیں، آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ  افغانستان کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان پر حملہ کرنے والے ملزمان کی حوالگی کی بھی بات کی جائے۔

 آفتاب شیر پاؤ

مزید :

صفحہ اول -