ممکن ہے حکمران دسمبر سے قبل استعفیٰ دے کر چلیں جائیں،سعید غنی 

 ممکن ہے حکمران دسمبر سے قبل استعفیٰ دے کر چلیں جائیں،سعید غنی 

  

 کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، وقار مہدی اور دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ حکمران دسمبر سے قبل ہی اپنے استعفیٰ دے کر چلیں جائیں اور ہمیں استعفیٰ دینے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ موجودہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ حکومت پی ڈی ایم کے پہلے جلسہ سے قبل اور پہلے جلسہ کے بعد ہی لرکھڑا گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی کا جلسہ ان کو آخری دھکا ثابت ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی مقبلویت کا اندازاہ اس بات  سے لگایا جاسکتا ہے کہ بہت سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی جن کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہے وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور آج بھی ایم کیو ایم کے ایک اور رکن قومی اسمبلی اور ان کی منارٹی ونگ کے انچارج منور لال نے شمولیت اختیار کی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ ان خیالات کااظہاران رہنماؤں نے کیمپ آفس میں پریس کانفرنس میں کیا۔پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی رہنما جاوید ناگوری، ایم پی اے نوید انتھونی، عاجز دھامرا، نعمان شیخ، آصف خان اور دیگربھی موجود تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ میں راشد حسین ربانی کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا ہوں۔کراچی میں ان کے بغیر اس طرح کے ایونٹس میں ہمیں انکی کمی محسوس ہوتی ہے۔راشد ربانی کا نعم و  بدل کوئی نہیں ہے۔اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائے۔انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر کے جلسے کو سانحہ شہدائے کارساز کو یاد کرنے کے ساتھ راشد ربانی کو بھی یاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گجرانوالہ میں کل بہت بڑا جلسہ ہو اتھا۔اتوار کو کراچی کا جلسہ اس سے بھی بہت بڑا ہوگا۔

  سعید غنی 

مزید :

صفحہ اول -