نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ، ایڈوائزری گروپ تشکیل

نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ، ایڈوائزری گروپ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈوائزری گروپ تشکیل دے دیا، نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کا ایکشن پلان وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق نیوٹریشن کے قومی وعالمی ماہرین18رکنی ایڈوائزری گروپ کاحصہ ہوں گے، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ پاکستان نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ہوں گے جبکہ ورلڈبینک،یورپی یونین،ورلڈفوڈپروگرام نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ میں شامل ہیں۔ ایڈوائزری گروپ نیشنل نیوٹریشن ایکشن پلان ترتیب دے گا۔ ایڈوائزری گروپ قومی و عالمی اداروں سے رابطے اور پالیسیز وضع کرے گا اور غذائی قلت کی صورتحال پر مکمل روڈمیپ تیارکرے گا جبکہ نیوٹریشن ایڈوائزری گروپ کا ایکشن پلان وزیراعظم کو ارسال کیا جائے گا۔
ایکشن پلان

مزید :

صفحہ اول -