حکومت آج کراچی میں عوام کا زور دیکھے گی، پلوشہ خان

حکومت آج کراچی میں عوام کا زور دیکھے گی، پلوشہ خان

  

  کراچی(آئی این پی) پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ حکومت آج کراچی میں عوام کا زور دیکھے گی  پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے دیگر خواتین رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب نے اپنا فیصلہ دے دیا اب سندھ اپنا فیصلہ سنائے گا کسی کا بوجھ کوئی اور نہیں اٹھائے گا انہوں نے کہا کہ حکومت نے کل گوجرانوالہ میں عوام کا زور دیکھ لیا اور وہ کراچی میں عوام کا زور دیکھے گی جس کے بعد حکمرانوں کی بوکھلاہٹ نظر آنا شروع ہو جائے گی جلسے کے بعد حکومتی ترجمان ٹی وی اسکرین سے چپکے نظر آئیں گے  پلوشہ خان نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں دنیا بھر میں عوام نے کس طرح ڈکٹیٹرز کو کھینچ کر باہر پھینک دیا عمران خان نیاز اور ٹائیگر فورس ملک کے لیے برے ہیں پلوشہ خان نے ٹائیگر فورس کو بلی فورس قرار دے دیا  انہوں نے کہا کہ کراچی میں جلسے کے بعد ٹی وی اسکرینوں پر حکومتی ترجمانوں کی سرکس لگے گی۔

پلوشہ خان 

مزید :

صفحہ اول -