پارلیمنٹ پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا: اسد قیصر 

پارلیمنٹ پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا: اسد قیصر 

  

صوابی(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے موضع کالا (صوابی) کے مقام پر پیہور ہائی لیول کی گلہ ونڈ کالا کے توسیعی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا بھر پور کر دار ادا کریگا۔بحیثیت سپیکر میں قانون اور رولز کے مطابق ہاؤس کو چلاتا رہونگا۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں جو مہنگائی ہے اس کی ذمہ دار کاروباری مافیا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے آغاز پر صوبہ بھر میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء شروع کیا جائیگا جس سے صوبے کے ہر فرد اور خواتین کو ان کی دہلیز پر کارڈ میسر ہوگا جس سے خطر ناک امراض دل سمیت دیگر خطر ناک بیماریوں کا دس لاکھ روپے تک مفت علاج ہسپتالوں میں کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ آج اپوزیشن کی اتحاد نیب کیسز سے چھڑانے کے لئے بنی ہے اس لئے گوجرانوالہ سے جلسے کاآغاز کیا لیکن وہ اپنے مقاصد میں ناکام ہونگے اور عمران خان کی حکومت ہر حال میں بر قرار رہے گی پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہے عوام نے اپوزیشن کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پی ٹی آئی کو اقتدار ملی تو اس وقت سٹیل مل، پی آئی اے، ریلوے، واپڈا، پیٹرولیم، گیس اور دیگر بڑے بڑے ادارے خسارے میں تھے۔جب کہ ہماری حکومت کے پاس ملازمین کی تنخواہوں کے لئے پیسے نہیں تھے اس لئے وزیر اعظم عمران خان کی قطر، سعودی عرب اور دیگر ممالک جاکر وہاں سے قرضے لئے جب کہ ملکی معیشت تباہی سے بچانے کے لئے آئی ایم ایف کے پاس مجبورا جانا پڑا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ احساس ہے کہ ملک میں مشکلات و مہنگائی ہے لیکن عوام خود سوچ کریں کہ ہمیں تباہ حا ل پاکستان ملا تھا ملکی خزانہ خالی تھا اور آج ملک میں جو مہنگائی ہے یہ عارضی بحران ہے جلد ختم ہو جائیگا۔ ہماری حکومت سے قبل مسلم لیگ اور پی پی پی باری باری حکومتیں کر تی رہی۔ لیکن ملک و قوم کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ چترال سے چکدرہ تک موٹر وے بھی بنایا جارہا ہے جب کہ ضم شدہ علاقوں کو بھی موٹر وے سے منسلک کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ گلہ ونڈ کالا پیہور توسیعی منصوبے سے اس علاقے کی تیرہ ہزار کنال اراضی سیراب ہو جائیگا جب کہ اس منصوبے میں موضع بام خیل کی آڑھائی ہزار کنال اراضی بھی شامل ہیں یہ سارا علاقہ اس سے محروم تھا انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک نے جھنڈا بوقو میں گیس کی فراہمی کے لئے گیارہ کروڑ روپے فراہم کئے تھے اس کے علاوہ مزید گیارہ کروڑ روپے دیگا جس پر میں ان کا شکریہ ادا کر تاہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت میں پختونوں کو واضح نمائندگی ملی ہے جس کی وجہ سے صوبہ بھر کے عوام کے مسائل حل ہو رہے ہیں۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -