حکومت نے کرپشن ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے، مشتاق احمد غنی 

حکومت نے کرپشن ختم کرنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے، مشتاق احمد غنی 

  

ایبٹ آباد(نامہ نگار) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن ختم کرنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں پبلک اکاونٹس کمیٹی نیب اور اینٹی کرپشن سے بہتر کارکردگی دکھارہی ہے،مختلف محکموں میں کرپشن کی نذر ہونے والے پونے پانچ ارب کی ریکوری کی ہے، ہسپتال مریضوں اور سکول  طلبہ کے لئے بنائے گئے ہیں،ڈاکٹرز اور اساتذہ کے لئے نہیں ہیں،ماضی میں صحت کے نظام کو تباہ وبرباد کیا گیا ہسپتالوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے سالوں لگ جاتے تھے،دنیا میں ایم ٹی ائی کا نظام ہے،اسی سوچ کے تحت اس نظام کو صوبے کے ہسپتالوں میں  نافذ کیا تاکہ ون لائن بجٹ سے مسائل فوری حل ہو سکیں،کرپشن کی نشاندھی  کریں گرفت میں لائیں گے،تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن ختم کرنے کی باقاعدہ قانون سازی کی ہے وصل بلور ایکٹ کے زریعے  کرپشن کی نشاندھی کرنے والوں کو اسی ریکوری تیس فیصد انعام دیا جاتا ہے، بے روزگار نوجوان غلط عناصر کو ثبوت کے ساتھ بے نقاب کرکے فائدہ اٹھائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ڈسٹرکٹ بے نظیر ہسپتال ایبٹ آباد میں پروانشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی خان جدون،سابق رکن قومی اسمبلی اظہر خان جدون، چیئرمین پی ڈی اے خیبر پختون خوا ڈاکٹر زبیر ظائر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مشتاق تنولی،نومنتخب صدر پراونشل ایسوسی ایشن ایبٹ آباد معظم خان جدون،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سردار وقار اقبال نے بھی خطاب کیا،تقریب میں پراونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن خیبر پختون خوا کے نائب صدر ڈاکٹر راحیل شہزاد،ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عامر اسرار،سابق ممبر ضلع کونسل اقبال خان جدون،صدر کلاس فور یونین کے علاوہ مردو خواتین ڈاکٹرزاورپیرا میڈیکس کے عہدیداران بھی شریک تھے،سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا ایبٹ آباد کے قرب و جوار کے لوگ ڈی ایچ کیو کو ترجیح دیتے ہیں،اسی کے پیش نظر ہسپتال کو کٹیگری اے میں شامل کیا گیا ہے، تین ارب لاگت منصوبہ جس کا ابتدائی مرحلہ شروع ہو چکا ہیمہینہ کے اندر اس منصوبہ کے افتتاحی تقریب ہو گی، جدید سہولیات سے آراستہ سات آپریشن تھیٹر بھی بنائے جائیں گے،شہر کی ابادی کی صحت کی ضروریات کو پوری ہوں گی،وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی تعمیر نو کریں گے،قبل ازیں سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے پی ڈی اے ایبٹ آباد کے نومنتخب صدر ڈاکٹر معظم خان،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر وقار اقبال نے کابینہ کے ہمراہ حلف لیا  اور منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور ہرقسم کے تعاون کا یقین دلا یا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -