کراچی:ریڈ لائن بس منصوبے کے ٹینڈر پراسس کا آغاز

کراچی:ریڈ لائن بس منصوبے کے ٹینڈر پراسس کا آغاز

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے ریڈ لائن بس منصوبے کے لئے ٹینڈر پراسس کا آغاز کردیاہے۔ٹرانسپورٹ ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ریڈ لائن بس منصوبے کو گرین سگنل مل گیا، 26 کلومیٹر طویل منصوبے میں 70 ارب روپے سے زائد کی بیرونی سرمایہ کاری ہوگی۔ریڈ لائن ماڈل کالونی سے براستہ جناح ایونیو، ملیر کینٹ، جوہر کمپلیکس، موسمیات، یونیورسٹی روڈ، حسن اسکوائر سے براستہ جیل چورنگی پرانی نمائش تک چلے گی۔یہ پہلا بس منصوبہ ہے، جو سبسڈی کے بغیر چلے گا۔ ریڈلائن بس روٹ کے ساتھ طویل سائیکلنگ ٹریک بھی بنایا جائے گا۔منصوبے کے لئے بھینس کالونی میں بائیو گیس پلانٹ لگے گا، جہاں گوبر سے یومیہ بیس ہزار کلو گیس کی پیداوار کا تخمینہ ہے، ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے رواں ماہ ہی ریڈ لائن بی آر ٹی کا قرضہ موثر کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -