وٹرنری میڈیکل کونسل اسلام آباد کا اینمل ہفتہ اور زرعی یونیورسٹی کا دورہ

وٹرنری میڈیکل کونسل اسلام آباد کا اینمل ہفتہ اور زرعی یونیورسٹی کا دورہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان وٹرنری میڈیکل کونسل اسلام آباد کا ایکریڈیشن ٹیم نے پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی کی صدارت میں فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز، زرعی یونیورسٹی پشاور کا دورہ کیاٹیم میں ڈاکٹر ارشاد ملک ممبر، ڈاکٹر شیر محمد نائب صدر، ڈاکٹر اقبال خٹک ممبر، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر عالم زیب اور ڈائریکٹر فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ڈاکٹر اسلام شامل تھے. اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف اینمل ہسبینڈری اینڈ وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سرزمین، پرنسپل کالج آف وٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عمر صدیق اور چیف پراکٹر ڈاکٹر شعیب سلطان موجود تھے.صدر پاکستان وٹرنری میڈیکل کونسل نے بعد میں وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر جہاں بخت کے ساتھ ملاقات کی وائس چانسلر نے پاکستان وٹرنری میڈیکل کونسل کے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور انہیں بہت جلد پی وی ایم سی کی معیار کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی. انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں اعلیٰ تجربہ کار اور قابل فیکلٹی موجود ہیں جوکہ معیاری تعلیم و تحقیق اور تربیت کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، یونیورسٹی طلبائکو تمام سہولیات مہیا کررہی ہے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -